Category: تازہ ترین

امریکی کمیشن نے آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش کر دی، بھارت نے سفارشات کو توہین آمیز قرار دے کر مسترد کر دیا۔

کابل میں طالبان حکومت کی وزارتِ انصاف میں وزیرِ انصاف عبدالحکیم حقانی کے بھتیجوں اور قریبی افراد کا مالیاتی و انتظامی امور پر کنٹرول اور کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔

دیر کی تحصیل دوبندون میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے 9 شہروں میں کارروائیاں کر کے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے، بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔

بھارتی صحافی راجو پارولیکر نے بی جے پی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں اور ٹھیکوں میں بھاری کمیشن کی نذر ہونے والے فنڈز کو بے نقاب کر دیا۔

چناب بیاس لنک ٹنل کیس کی سماعت 16 ستمبر کو ہو گی، حکومت سے عالمی فورمز پر رجوع کا مطالبہ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے 80 فیصد واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے ہیں،ان کے مطابق خیبرپختونخوا میں زیادہ دہشت گردی کی وجہ وہاں دہشت گردوں کو دستیاب موافق ماحول ہے۔

ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ نیوز ایجنسی (ایچ آر اے این اے) کے مطابق جاری مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات میں اب تک کم از کم 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ایک ہفتے سے زائد عرصے میں 1200 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایچ آر اے این اے کا کہنا ہے کہ ان احتجاجی سرگرمیوں میں جامعات کے طلبہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں اور مختلف شہروں میں طلبہ کی جانب سے الگ الگ مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ تقریباً آٹھ دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں،مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ ہے۔

حملے کے بعد چین کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کے کسی بھی دوسرے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے اور عالمی قانون و اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے احترام پر زور دیا ہے، خاص طور پر لاطینی امریکا اور کیریبین میں امن و سلامتی کے بحرانوں کے حوالے سے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یمن سے اپنے فوجی دستوں کی واپسی مکمل کر لی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے اماراتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یمن سے اماراتی فوجی دستوں کی واپسی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

ان تین ملکوں کی یہ چار عورتیں دراصل ایک ہی بے وزن کہانی کے کردار ہیں۔ طاقت کی، قربانی کی، وراثت کی اور اس خطے کی سیاست کی جہاں عورت کو اقتدار تو مل سکتا ہے، مگر سکون اور قبولیت اب بھی ایک خواب ہے۔

بھارت کابل ایئرپورٹ کے ذریعے تحریک طالبان پاکستان کو اسلحہ منتقل کر رہا ہے، جو ہفتے میں ایک یا دو بار مسافر پروازوں اور تجارتی سامان کے ذریعے بھیجا جاتا ہے

دنیا دیکھ رہی ہے کہ اسرائیل نے ایک ترجمان کو خاموش کرنے کے لیے بیس سال محنت کی، لیکن اس کی شہادت نے ہزاروں نئے 'ابو عبیدہ' کو جنم دے دیا ہے۔ یہ وہ جنگ ہے جہاں ہر قطرہ خون ایک نئی داستان کا عنوان بنتا ہے، اور ہر شہادت فتح کے سفر کو ایک قدم مزید قریب کر دیتی ہے۔

روس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف سخت ردعمل پر غور کر رہا ہے، جبکہ یوکرین نے روسی دعوؤں کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیا ہے۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ایک سنگین دہشت گردانہ سازش ناکام بنا دی، جس کے تحت ایک کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی