مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔
جے یو آئی (ف) کے سرگودھا ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہد حمید اور سابق ایم پی اے فرخ امتیاز کھوکھر نے جماعت کے سیاسی مؤقف اور مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس کی وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور دو شہری زخمی ہو گئے۔
حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ تعز میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 30 جنگجو اور 8 شہری ہلاک ہوئے، جبکہ یمنی حکومت نے حوثیوں کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کھولنے کی سات روزہ ایرانی تجویز مسترد کر دی ہے۔
کنڑ اور نورستان کی حالیہ جھڑپوں کو پاکستان سے جوڑنے کا افغان دعویٰ بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔ شواہد کے مطابق یہ تنازع دراصل معدنی وسائل پر قبضے اور اندرونی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔