مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، کویت سے نئے فوجی تعاون اور بنگلہ دیش کی ممکنہ شمولیت کے بعد پاکستان مسلم دنیا کے دفاعی اتحاد میں ایک اہم اور ابھرتا ہوا محور بن کر سامنے آیا ہے۔
مکین بازار میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 9 افراد زخمی ہوئے، تاہم بعد ازاں امن کمیٹی رکن عنایت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کامیاب قرار پائے اور مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت مستحکم کر لی۔
کان کنی کے لیے بدخشاں جانے والے دو نوجوانوں کو طالبان فورسز نے مبینہ طور پر قتل کیا اور ان کی لاشیں عوامی مقامات پر نمائش کے لیے رکھ دیں۔ مقتولین کا کسی مزاحمتی گروپ سے تعلق نہیں تھا۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی اب سرحدوں سے آگے بڑھ چکی ہے، اور پاکستان امریکہ سمیت تمام عالمی شراکت داروں کے ساتھ مختلف فورمز پر اس مسئلے کو اجاگر کر رہا ہے۔
قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ آکسفورڈ یونین میں بھارتی طلبہ کی تعداد پاکستانی طلبہ سے کہیں زیادہ ہے، یعنی ووٹنگ کے اعتبار سے بھارتی وفد کو واضح برتری حاصل تھی۔ اس کے باوجود ڈبیٹ میں نہ آنے کا فیصلہ اس بات کا کھلا اعتراف ہے کہ بھارتی مقررین اپنے مؤقف کا دفاع کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔
وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر افغان شہری کے حملے کی پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی کی پالیسی کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے
مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ عوام نے حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیا ہے، اب ذمہ داری ہے کہ ملک کو درست سمت میں آگے بڑھایا جائے
پاکستان نے افغانستان میں مبینہ فضائی حملوں کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں ہونے والے دھماکے افغانستان کے اپنے داخلی تنازعات یا پروپیگنڈا کا نتیجہ ہیں جن کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔
حالیہ دنوں افغان و انڈین سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گردش کرنے والی خبریں کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، پاکستانی حکام نے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دی ہیں