اس سے قبل اسکردوں میں کے 2 پر مہم جوئی کے دوران 4 رکنی کوہ پیما ٹیم برفانی تودے کی زد میں آ گئی تھی، حادثے میں افتخار سدپارہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

November 3, 2025

وزیرِ اعظم کی جانب سے مقرر کیے گئے مشرف زیدی الجزیرہ کے معاون مصنف ہیں

November 3, 2025

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 53 رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی خواتین ون ڈے عالمی کپ جیت لیا

November 3, 2025

اس سے قبل اگست کے اواخر میں افغانستان کے مشرقی علاقے میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

November 3, 2025

افغان وفد نے ترکی میں پاکستان کو پیشکش کی کہ وہ افغانستان میں موجود پناہ گزینوں کی حوالگی کے لیے تیار ہے لیکن پاکستانی وفد نے یہ تجویز قبول نہیں کی، افغان ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد

November 2, 2025

انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقوں میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے۔

November 2, 2025

 پالیسی ماہر مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مقرر

وزیرِ اعظم کی جانب سے مقرر کیے گئے مشرف زیدی الجزیرہ کے معاون مصنف ہیں

1 min read

وزیرِ اعظم کی جانب سے مقرر کیے گئے مشرف زیدی الجزیرہ کے معاون مصنف ہیں

تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ناقدین نے مشرف زیدی کی پاکستانی اور کینیڈین شہریت پر اعتراضات کا اظہار کیا ہے

November 3, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی تنقید و مخالفت کے باوجود مشرف زیدی کو غیر ملکی میڈیا کا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر طریقے سے پیش کرنا بالخصوص کشمیر جیسے مسئلے پر سفارتی جدوجہد کو مزید تیز کرنا ہے۔

خیال رہے کہ مشرف زیدی تھنک ٹینک تبادلۂ خیال کے بانی اور بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معاون مصنف ہیں جنہیں جنوبی ایشیائی امور پر گہری نظر رکھنے والے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور صحافی فہد حسین سمیت مختلف حلقوں نے ان کی تقرری کو سراہا ہے اور اسے حکومت کی جانب سے ایک دانشمندانہ اقدام قرار دیا ہے۔ عطا تارڑ کے مطابق مذکورہ اقدام سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار مزید بلند ہوگا۔

تاہم سوشل میڈیا پر ناقدین نے مشرف زیدی کی پاکستانی اور کینیڈین شہریت پر اعتراضات کا اظہار کیا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے افراد کا سرکاری عہدوں پر فائز ہونا باعثِ تشویش ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا ان کے پاس دوہری شہریت نہیں ہے؟ یہ تقرری غیر قانونی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ پچھلے ایک سال سے خفیہ طور پر کام کر رہے تھے۔ کیا انہوں نے اب اپنی دوسری شہریت ترک کر دی ہے؟

دیگر ناقدین کا مؤقف ہے کہ یہ تقرری ماضی کی حکومتوں کے اس روایتی طرز عمل کی یاد دلاتی ہے جب دوہری شہریت رکھنے والے افراد کو مشاورتی یا ابلاغی عہدوں پر تعینات کیا جاتا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاملہ ایک بار پھر پاکستانی سیاست میں قابلیت، شفافیت اور اشرافیہ کے اثر و رسوخ کو واضح کرگیا ہے۔

دیکھیں: پاک افغان سرحدی کشیدگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا

متعلقہ مضامین

اس سے قبل اسکردوں میں کے 2 پر مہم جوئی کے دوران 4 رکنی کوہ پیما ٹیم برفانی تودے کی زد میں آ گئی تھی، حادثے میں افتخار سدپارہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

November 3, 2025

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 53 رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی خواتین ون ڈے عالمی کپ جیت لیا

November 3, 2025

اس سے قبل اگست کے اواخر میں افغانستان کے مشرقی علاقے میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

November 3, 2025

افغان وفد نے ترکی میں پاکستان کو پیشکش کی کہ وہ افغانستان میں موجود پناہ گزینوں کی حوالگی کے لیے تیار ہے لیکن پاکستانی وفد نے یہ تجویز قبول نہیں کی، افغان ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد

November 2, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *