اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک پر پابندی نے توانائی کا بحران پیدا کر دیا؛ اٹک ریفائنری کا مرکزی یونٹ بند، خام تیل کی سپلائی رکنے اور اسٹوریج ٹینکس بھر جانے کے باعث پیداوار معطل۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم؛ پاکستان کے ثالثی کردار کی مکمل حمایت کا اعلان، ایران اور امریکہ کے درمیان سفارت کاری کے نئے باب کے آغاز کی امید۔
پاکستان کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں کے دھاوے اور جھنڈا لہرانے کی شدید مذمت؛ دفترِ خارجہ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔
افغانستان کی معروف سیاسی شخصیات عبدالمنان شیوۂ شرق اور مجیب الرحمٰن رحیمی کا ڈیورنڈ لائن پر تاریخی اعتراف؛ پاکستان کو موجودہ سرحدوں کے ساتھ تسلیم کرنے کا اعلان، محمد محقق کے مؤقف کی تائید اور "پشتونستان" کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔
امیر ممالک کی صنعت کاری کا خمیازہ غریب دنیا نے سیلابوں کی صورت میں بھگتا؛ دہائیوں تک ماحولیاتی سائنس کو دانستہ دبانے کا انکشاف، کلائمیٹ چینج کے حل کے لیے اسلامی اصولوں کی اہمیت پر نئی بحث کا آغاز۔
پہلگام کے ایک سال بعد کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، بااعتماد اور عالمی سطح پر معتبر ہے۔ بھارت نے جس گڑھے کو پاکستان کے لیے کھودا تھا، وہ آج خود اس کی تزویراتی تنہائی کا سبب بن چکا ہے۔ یہ "پاور شفٹ" عارضی نہیں بلکہ ایک نئے دور کا آغاز ہے جہاں پاکستان خطے میں طاقت کا نیا مرکز بن کر ابھرا ہے۔
تاجک سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ کارروائی سرحدی نگرانی کے معمول کے عمل کا حصہ تھی، جہاں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں افغانستان کی جانب سے منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کی دراندازی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
صدر مملکت نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان کے مجوزہ دورہ ازبکستان کو رواں سال حتمی شکل دی جائے۔
حکام کے مطابق یہ منشیات ایک ٹرانزٹ گاڑی کے ذریعے افغانستان سے قزاقستان منتقل کی جا رہی تھیں۔ گمرک پر اسکیننگ اور تفصیلی تلاشی کے دوران دیگوں کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں سے چرس برآمد کی گئی۔
پاکستان اور ایران کے درمیان نیا ٹرانزٹ کوریڈور فعال؛ پہلی تجارتی کھیپ ایران کے راستے ازبکستان روانہ کر دی گئی۔ یہ راستہ وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی لائے گا
مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی عالمی سطح پر پذیرائی، ازبکستان کا پاکستان کی قیادت اور دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار
گزشتہ چند برسوں میں افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون میں پیشرفت ہوئی ہے اور اب دونوں اطراف ایک “تعاون اور مواقع” پر مبنی بیانیہ تشکیل پا رہا ہے۔
افغانستان، ترکمانستان اور تاتارستان کے درمیان سہ فریقی ٹرانزٹ کوریڈور معاہدے پر آئندہ دو ماہ میں دستخط متوقع ہیں، جسے قازان فورم کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔
تاجکستان میں پاکستان کے نو منتخب سفیر عرفان احمد نے اپنی اسنادِ سفارت کی نقول تاجک نائب وزیرِ خارجہ کو پیش کر دیں، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
کرغزستان نے تاجکستان سے سرحدی معاہدے کے تحت حاصل ہونے والے علاقوں کو ریاستی ملکیت میں لیتے ہوئے ان کی ترقی اور متاثرہ شہریوں میں تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے