اسلام آباد 18 جولائی 2025 : پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا یورپ اور برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کا منافع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے پی آئی اے کو نقصان اٹھانا پڑا، لیکن موجودہ حکومت کی کوششوں سے پی آئی اے کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
عدالت کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے قانونی تقاضوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کیا ہے اور تمام کارروائی آئین و قانون کی روشنی میں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی ایک مثبت قدم ہے، جو ملکی معیشت میں نُمایاں بہتری لائے گا۔
خیبر پختونخوا میں کرپشن انتہاء پر
خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقہ وزیر نے کہا کے پی کے میں کرپشن اور نااہلی عروج پر ہے۔ عوام کے مسائل و نا انصافی کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے جو اپنی ذمہ داریاں اداء کرنے میں ناکام ہے۔
عدالت سے واپسی پر شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈ کاسٹنگ کمپنی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے عدالت سے استدعا کی کہ کمپنی کو بند نہ کیا جائے، کیونکہ کمپنی سے وابستہ افراد کے روزگار کا سوال ہے۔ اگر بالفرض ایسا اقدام اُٹھایا گیا تو سینکڑوں گھروں کے چولہے بجھنے کا اندیشہ ہے۔ مزید گفگتو کرتے ہوِئے کہا کہ کمپنی کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے پلاننگ کی جارہی ہے، جو جلد ہی عدالت میں پیش کردی جائے گی۔
دیکھیں: برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں