افغانستان کا دہشت گرد رہنماؤں کو ملک بدر کرنے کی پیشکش کا دعویٰ؛ اسلام آباد کا سخت ردعمل

استنبول مذاکرات کی غلط ترجمانی؛ اسلام آباد کا ذبیح اللہ مجاہد کے بیانات پر سخت ردعمل

اسلامی امارت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ استنبول مذاکرات کے دوران افغان فریق نے پاکستان کو پیشکش کی تھی کہ وہ ان افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے تیار ہیں جنہیں اسلام آباد سکیورٹی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے، مگر پاکستان نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔