واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کو جدید ترین ایم-120 سی-8 ایمرام میزائل سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس معاہدے کو دونوں ممالک کے مابین دفاعی طور ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، یاد رہے کہ اس معاہدے کو ریتھیون کمپنی کے حوالے کیا ہے جو 2030 تک میزائل تیار کرے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ میزائل پاکستان کے ایف سولہ اور جے ایف سترہ طیاروں کے لیے بھی نہایت اہم ہوں گے۔ ایم‑120 سی‑8 کو اس میزائل سیریز کا سب سے طاقتور ورژن سمجھا جاتا ہے جو نہ صرف طویل فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ جدید ہتھیاروں میں بھی انتہائی مؤثر ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق مذکورہ اقدام پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ مزید یہ کہ خطے میں دفاعی توازن کو برقرار رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور امریکہ کے دفاعی روابط میں ایک خاص کشمکش اور کشیدگی دیکھی جا رہی تھی۔ ماہرین نے اس طرز کے معاہدوں کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز بھی قرار دے قرار دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ان میزائلوں کی 2030 تک مکمل ہونے کی توقع کی جارہی ہے، جو ریتھیون کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔
دیکھیں: پاکستان نے امریکا کو 500 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت معدنیات کی پہلی کھیپ بھیج دی