گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود کوآئندہ 2 ماہ کے لئے 11فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔
گورنر ا سٹیٹ بینک نے کہا کہ تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد ہے، مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح کچھ بڑھی ہے،اپریل سے مہنگائی میں اضافے کا رجحان شروع ہوا، گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اور 38 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، گزشتہ سال ترسیلات زر 30 ارب ڈالر تھیں، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ بیرونی کھاتوں پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے پٹرولیم مصنوعات بھی سستی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
دیکھیں: عالمی روابط کی مضبوطی کیلئے پاکستان کا اوپن ڈور ویزا پالیسی شروع کرنے کا اعلان