حریت رہنما الطاف حسین وانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوٗے کہا کہ برِصغیر میں امن کی بالادستی کشمیری عوام کےحقِ خودارادیت کی تکمیل سے مشروط ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں حریت رہنما اور ورلڈ مسلم کانگریس کے نمائندے الطاف حسین وانی نے خطاب کرتے ہوٗے کہا کہ کشمیر میں امن قاٗم کیے بغیرکہیں بھی امن و استحاکام کا قیام ممکن نہیں۔
اس اجلاس میں کٗی اہم شخصیات شریک ہوٗیں جن میں ورلڈ مسلم کانگریس کے نمائندے الطاف حسین وانی، شمیم شال سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
حریت رہنما الطاف حسین وانی نے بھارتی جبر کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوٗے کہا کہ عوام کی مرضی کے بغیر اور بھارتی جبر کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیرمیں نو آباد یاتی قوانین کا نفاذ ’آئینی دہشتگردی‘ ہے۔
انکا کہنا تھا مودی حکومت کشمیر کی روشن تاریخ، مسلم شناخت مٹانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
دیکھیں: آزاد کشمیر میں ممکنہ پولیس ہڑتال؛ اسلام آباد سے 2000 پولیس اہلکار طلب