گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے 133 رنز کا ہدف پانچ وکٹ کے نقصان پر 12 گیندوں قبل ہی جیت لیا۔
میچ کے دوران پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹریز 57 رنز پر اؤٹ ہو گئے۔ صاحبزادہ فرحان 24، فخر زما 17 کپتان سلمان علی اغا پانچ اور صائم ایوب صرف دو رنز بنا کر اؤٹ ہو گئے۔
محمد نواز نے 24 گیندوں پر 38 رنز بنائے انہوں نے اس دوران تین چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ حسین طلعت نے 30 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔
اس سے قبل سری لنکا نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 133 رنز کا ہدف دیا٫ کمندو مینڈس نے نصف سینچری بھی بنائی۔
سری لنکا کے اسا لنکا 20 پریرا اور ہاسا رنگ ٬15 پا تھن نسنکا 8 اور کوشل مینڈس صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستانی ٹیم کی طرف سے ابرار احمد نے 1 حارث روف اور حسین طلت نے 2٬2 جبکہ شاہین افریدی نے 3 وکٹس اپنے نام کی۔
ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں سری لنکا اور پاکستان کا یہ پہلا آمنا سامنا تھا دونوں ٹیمز سپر فور مرحلے میں ابتدائی میچز میں شکست سے دوچار ہو چکے ہیں۔
سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹ سےشکست دی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف بھارت نے مقابلہ 6 وکٹ سے اپنے نام کیا تھا۔
حسین طلعت کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا۔
پاکستان ٹیم کے فائنل میں جانے کے اب بھی قوی امکانات موجود ہیں مگر دوسرے میچز کے نتائگ بھی اس پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
دیکھیں: ایشیا کپ سپر فور؛ پاکستان اور سری لنکا کا آج آمنا سامنا ہو گا