منگل کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے تہہ خانے میں ہونے والے دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ عمارت کے اندر موجود ایئر کنڈیشنگ پلانٹ میں گیس لیکیج کی وجہ سے پیش آیا، تہہ خانے میں موجود کینٹین بھی متاثر ہوئی۔
سلنڈر پھٹنے کی زوردار آواز سے پوری عمارت لرز اٹھی جس کے بعد وکلا، عدالتی عملہ سمیت دیگر شہریوں نے عمارت خالی کر دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سلنڈر پھٹنے کے واقعے کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور عمارت میں سیکیورٹی کے اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے