پاکستان اور اقوام متحدہ کی پانچ روزہ عالمی کانفرنس میں 22 ممالک کے مندوبین سمیت 250 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے قدرتی آفات سے پہلے انتباہ اور خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہ کرتے تو صوبے کو دہشت گردی سے مزید نقصان پہنچ سکتا تھا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی اور سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے۔
طلال چوہدری نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا امان اللہ کے گھر موجود مہمان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں؟ دوسری جانب سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات پر متعدد مدارس کو نوٹسز جاری کر دیے۔
وزارت اطلاعات نے انگور اڈہ واقعے پر افغان طالبان کا بیانیہ رد کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 افغان پوسٹیں تباہ اور بھاری جانی نقصان ہوا۔
عمر نذیر کشمیری نے کالعدم جے اے اے سی میں مسلح افراد کی موجودگی کا اعتراف کر لیا، آزاد کشمیر میں جذباتی نعروں کے ذریعے انتشار پھیلانے والوں کی مفاد پرستی بے نقاب ہو گئی۔
پی ٹی آئی میں نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب پر اختلاف رائے سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 30 سے زائد ارکان علی امین گنڈاپور کی واپسی کے خواہش مند ہیں۔
یوم سیاہ کشمیر پر اسحاق ڈار، صدر مملکت اور وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی برادری سے مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔