Category: مشرق وسطی

عالمی منڈی میں تیل 126 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے باوجود حکومت نے 129 ارب روپے کی سبسڈی برقرار رکھتے ہوئے ٹارگٹڈ ریلیف پروگرام میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت کا بروقت پتہ لگایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

تقریب کے دوران مہناز یلماز نے صوبائی گورنر کے دفتر میں علامتی طور پر فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور افغان طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی مشکلات کے شکار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے، موٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

یہ آبدوزیں جارحیت کو روکنے اور بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے بیانات خطرناک اور اشتعال انگیز ہیں، جو نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یا کسی بھی مقبوضہ عرب سرزمین پر کسی قسم کی خودمختاری حاصل نہیں۔

پاکستان بورڈ آف پیس کے ان پانچ ممالک میں شامل نہیں ہے جنہوں نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کے لیے اپنی افواج بھیجنے کا اعلان کیا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بورڈ آف پیس کے فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے اور عالمی سطح پر ان کے حقِ خودارادیت کے لیے مؤثر آواز بلند کی ہے

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے غزہ امن بورڈ کے اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کی اس فورم میں شمولیت اہلِ فلسطین کی حمایت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہے

سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی مؤثر مدد اسی وقت ممکن ہے جب امداد قانونی اور قابلِ اعتماد چینلز کے ذریعے پہنچے۔ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جذبے کے ساتھ ساتھ احتیاط کو بھی ملحوظ خاطر رکھے تاکہ امداد واقعی ضرورت مندوں تک پہنچ سکے۔

وزیرِ خارجہ اسحق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی صورتحال پر منعقدہ خصوصی بریفنگ میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کا مٔوقف پیش کریں گے

دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد، خودمختار اور مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور تعمیرِ نو کے لیے رکن ممالک کی جانب سے ہزاروں اہلکاروں اور 5 ارب ڈالر فراہم کرنے کے عہد کی تصدیق کر دی ہے

حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کاز کے لیے پاکستان کی سفارتی و اخلاقی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سست روی کے دوران امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں فوجی دباؤ بڑھانے کے لیے دوسرے ایٹمی طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعیناتی کی تیاریاں مکمل کر لیں