وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا گیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر سیاسی محاذ آرائی اور مذاکرات ناکام بنانے کا الزام بھی لگایا۔
غوزگڑھی سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 طالبان اہلکار ہلاک کر دیے، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا فضل الرحمٰن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کا موازنہ زمینی حقائق پر کرنے اور قومی سلامتی کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھنے کی اپیل کی ہے۔
خیبر پختونخوا کے 180 روزہ ایکشن پلان میں 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن میں صحت، تعلیم، سڑکوں، روزگار اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈے کے الزامات سامنے آگئے، جبکہ عوام کی جانب سے سڑکوں سے بینرز اتارنے کو پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کی مخالفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ملک میں عدم مقبولیت کے بعد کالعدم پی ٹی ایم کی جانب سے برطانیہ اور کینیڈا میں سرگرمیوں اور بیرونی عناصر سے روابط کے ذریعے سیاسی ساکھ بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔