Category: خیبر اور بلوچستان

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

افغانستان بھر میں مسلح مزاحمت کا دائرہ پھیل گیا ہے، جہاں طالبان کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی مراکز پر حملوں میں درجنوں اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اس المناک واقعے کی اطلاع یکم فروری کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خاندان کو ملی۔ نوشکی سے آنے والی فون کال میں بتایا گیا کہ ان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک خطیب کو بی ایل اے کے حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی کا یہ ماڈل صرف عسکری کارروائی تک محدود نہیں بلکہ قانون، ادارہ جاتی اصلاحات، ڈیجیٹل شفافیت اور انتہا پسندی کے تدارک پر مبنی ایک جامع حکمت عملی ہے، جو دیرپا امن اور استحکام کی بنیاد بنے گی۔

بلوچستان میں پانچ روزہ تعطل کے بعد ٹرین سروسز بحال کر دی گئیں لیکن کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں موبائل ڈیٹا سروسز چھٹے روز بھی معطل ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن "ردّالفتنہ-1" کی کامیاب تکمیل پر 216 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 36 معصوم شہری اور 22 بہادر جوان شہید ہوئے

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے واضح کیا کہ یہ تاثر محض پروپیگنڈا ہے کہ ریکو ڈیک جیسے منصوبے بلوچستان کے وسائل پر قبضے یا استحصال کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکو ڈیک منصوبے میں بلوچستان حکومت کا 25 فیصد حصہ ہے اور صوبائی حکومت کو اس کے آپریشنز اور مینجمنٹ پر کنٹرول حاصل ہے۔

جنوبی وزیرستان کے زمچن میں ایف سی (ساؤتھ) کے کمانڈر کی زیر صدارت قبائلی رہنماؤں کے ساتھ جرگہ منعقد ہوا، جس میں خطے کی سلامتی، عوامی مسائل اور باہمی تعاون پر بات کی گئی

خیبر کے علاقے باڑہ، قمبرخیل شنکو میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات جاری ہیں

بلوچستان میں ریاستی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کُن مہم تاریخی کامیابیوں کی حامل رہی ہے۔ حالیہ آپریشنز کے دوران 177 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جو صوبے کے مختلف علاقوں میں انجام پائے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات میں صحت، تعلیم، ہنر اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ’’احساس ماں‘‘ پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے نام نہاد آپریشن ہیروف 2.0 کے تحت مجید بریگیڈ سے وابستہ پہلی خاتون خودکش حملہ آور حوا بلوچ کی تصویر جاری کر دی، جبکہ ایک اور خاتون عاصفہ مینگل کے حوالے سے بھی دعویٰ سامنے آیا ہے