خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اڈیالہ جیل سے ملنے والی سیاسی ہدایات اور احتجاجی سیاست کو ترجیح دے رہی ہے، جس سے صوبے میں گورننس شدید متاثر ہو رہی ہے۔
راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے دھرنے ختم کر دیے، جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا۔ حکومت نے 177 ایف آئی آرز بحال اور رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کر دیے۔
پاکستان نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش اعلانِ جنگ کے مترادف ہوگی اور ملک اپنے آبی حقوق کا ہر سطح پر دفاع کرے گا۔
افغان علماء کی تحقیقاتی کونسل کے رکن شیخ الحدیث محمد عثمان طارق نے دعویٰ کیا ہے کہ عوامی رضامندی اور شرعی تقاضوں کے بغیر قائم نظام کو اسلامی حکومت قرار نہیں دیا جا سکتا۔
شیخ بانڈہ آپریشن میں مارا جانے والا ایک دہشت گرد افغان شہری قرار دیا گیا، جس کے قبضے سے امارتی شناختی کارڈ، اسلحہ اور خودکش جیکٹ برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
بی بی سی کی بلوچستان معدنیات سے متعلق رپورٹنگ پر مختلف حلقوں نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ رپورٹ میں مقامی شراکت داری اور زمینی حقائق کو نظر انداز کر کے یکطرفہ مؤقف پیش کیا گیا۔
پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے سویلین ہلاکتوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل انتظامیہ سرحد پار دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہی ہے۔
امریکہ کی وفاقی عدالت نے سابق طالبان کمانڈر حاجی نجیب اللہ کو امریکی صحافی ڈیوڈ روڈ کے اغواء اور امریکی فوجیوں پر حملوں کے جرم میں 42 سال قید کی سزا سنا دی ہے، ملزم کو 2020 میں یوکرین سے گرفتار کیا گیا تھا۔