Category: تازہ ترین

دیر کی تحصیل دوبندون میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے 9 شہروں میں کارروائیاں کر کے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے، بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔

بھارتی صحافی راجو پارولیکر نے بی جے پی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں اور ٹھیکوں میں بھاری کمیشن کی نذر ہونے والے فنڈز کو بے نقاب کر دیا۔

چناب بیاس لنک ٹنل کیس کی سماعت 16 ستمبر کو ہو گی، حکومت سے عالمی فورمز پر رجوع کا مطالبہ۔

اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور 2 ہزار جنگجوؤں کی موجودگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

پاکستان اور افغان طالبان کے وفود چین روانہ ہو گئے ہیں جہاں بیجنگ کی ثالثی میں جنگ بندی، سرحدی تنازعات اور سکیورٹی معاملات پر اہم مذاکرات ہوں گے

میں کسی پر الزام ہرگز نہیں لگانا چاہتا، ججمنٹ دینے کا بھی کوئی ارادہ نہیں۔ ہم حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بھی نہیں بانٹتے، تاہم اگر کوئی تجزیہ کار اگرتلہ سازش کیس اور جس طرح را نے مشرقی پاکستان کا پورا آپریشن کیا، اس کی تفصیل پڑھنے کے بعد وہ بلوچستان کی انسرجنسی پر نظر ڈالے، بی ایل اے، بی ایل ایف وغیرہ کی سرگرمیاں دیکھے اور ان کے بیانیہ کا جائزہ لے تو حیران کن حد تک مشابہت نظر آتی ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے یہ سب کچھ مشرقی پاکستان کا سکیوئل ہے، را کا مشرقی پاکستان آپریشن ٹو۔

عالمی جغرافیائی سیاست میں معدنی وسائل کی اہمیت کلیدی ہو چکی ہے۔ پاکستان کے غیر استعمال شدہ ذخائر امریکہ کے لیے ایک اہم موقع ہیں، مگر علاقائی عدم استحکام اور سرحد پار سے جاری مداخلت ان مفادات کے لیے ایک سنگین 'تزویراتی رکاوٹ' بن سکتی ہے

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ناگزیر ہے، اور پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں خطے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکہ کی جانب سے اشارے تو مل رہے ہیں کہ وہ اس جزیرے پر قبضہ کرنے جا رہا ہے ۔ امریکہ اس وقت پھنسا پڑا ہے ۔ اس کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔ وہ ایک اندھی طاقت بھی ہے۔ اس کی قیادت بھی ٹرمپ جیسے متلون مزاج انسان کے ہاتھ میں ہے جو انتہائی غلط فیصلہ بالکل درست وقت پر کرنے کی حیران کن صلاحیت رکھتا ہے

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے پاکستان کے خلاف غیر پارلیمانی زبان کا استعمال ان کی بوکھلاہٹ اور سفارتی شکست کا آئینہ دار ہے۔ پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں نے مودی حکومت کو بری طرح پریشان کر دیا ہے، جس کا کریڈٹ پاکستانی سول و ملٹری قیادت کو جاتا ہے

یہ پہلا موقع نہیں کہ پی ٹی آئی پر داخلی معاملات کو عالمی سطح پر لے جانے کا الزام لگایا گیا ہو۔ ماضی میں آئی ایم ایف جیسے اداروں کے ساتھ خط و کتابت اور سیاسی تنازعات کو بین الاقوامی بحث کا حصہ بنانے کی کوششوں نے بھی یہی تاثر پیدا کیا کہ ملکی سیاست کو بیرونی دباؤ کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستان، ترکیہ اور مصر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں 48 گھنٹوں کے اندر براہِ راست مذاکرات کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے پاکستان کے ذریعے تہران کو 15 نکاتی ایجنڈا ارسال کر دیا ہے

دوسری جانب رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر چند دنوں میں پاکستان پہنچیں گے۔