Category: اہم ترین

وزیراعظم شہباز شریف سی او پی-31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ ہو گئے، جہاں وہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی اقدامات پر خطاب کریں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کو دہشت گردی سے نکال کر سیاحت اور تجارت کا مرکز بنانے کے لیے نئے فضائی رابطوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

باتھ آئی لینڈ میں گھریلو ڈرائیور کی کروڑوں کی چوری پر خصوصی اداریہ؛ جنہیں سہولت اور تحفظ کے لیے مددگار بنایا، وہی اعتماد کا خون کرنے والے مکار نکلے۔

پاکستان نے جنگ بندی کے باوجود غزة میں خیموں اور ایندھن سمیت انسانی امداد کی اسرائیلی رکاوٹوں کی شدید مذمت کی ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 11 گرج کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 3 مراکز مسمار کر دیے اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کو غیر ملکی سازش قرار دینے کا بیانیہ مسترد کر دیا گیا ہے، جبکہ برگیڈیئر جنرل اللہ داد فدائی کے اعترافی بیان کو جبری اور من گھڑت پراپیگنڈا قرار دیا گیا ہے۔

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کی خبر دی ہے، جبکہ ملک میں طالبان مخالف مزاحمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر فوری عالمی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو پاکستان کے مؤقف کی توثیق ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی اور خانہ کعبہ کے اندر حاضری دی۔

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں کئی دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو پاکستان سمیت دیگر ممالک کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

لکی مروت کے علاقے کٹا خیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن 11 گرج میں افغان شہری سمیت 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

بھارت نے حسینہ واجد کے ورچوئل خطاب کو نجی تقریب قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کر دیا، جس پر طالبان اور بھارتی بیانیے کی مماثؒت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

کابل میں طالبان انٹیلی جنس کے سینئر عہدیدار عبداللہ غزنوی کو قتل کر دیا گیا، جس کی ذمہ داری افغان مزاحمتی گروپ نے قبول کر لی ہے۔

حوثی گروپ نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے جہاز رانی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔