وزیراعظم شہباز شریف سی او پی-31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ ہو گئے، جہاں وہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی اقدامات پر خطاب کریں گے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 11 گرج کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 3 مراکز مسمار کر دیے اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔
طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کو غیر ملکی سازش قرار دینے کا بیانیہ مسترد کر دیا گیا ہے، جبکہ برگیڈیئر جنرل اللہ داد فدائی کے اعترافی بیان کو جبری اور من گھڑت پراپیگنڈا قرار دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کا آخری موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جلد کھولی جا رہی ہے اور تہران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیے جائیں گے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیا نے طالبان کے خلاف جدوجہد کا اعادہ کرتے ہوئے ملک میں شفاف انتخابات اور عوام کے سامنے جوابدہ حکومت کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔
بدخشاں کے ضلع یافتلِ پایین میں طالبان کی جانب سے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 11 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ غیر متوقع اقدام کے لیے تیار ہیں، اور تہران کو بامعنی مذاکرات کے بغیر مسلسل قیمت چکانی پڑے گی۔
جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی سفیر نے پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔