کویتی وزیرِ دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔
کانپور میں بھارتی تربیتی طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا، انسٹرکٹر اور زیرِ تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے، حادثے نے بھارتی ہوا بازی کے حفاظتی نظام پر ایک بار پھر سوال اٹھا دیے۔
عدالتی احکامات کو مسلسل نظرانداز کرنے اور بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ حکومتی حلقوں نے اسے قانون کی بالادستی کی جیت قرار دیا ہے
سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کی پاکستان پر تنقید؛ ماہرین نے دوحہ معاہدے کی ناکامی اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے قیام کا ذمہ دار خلیل زاد کی پالیسیوں کو قرار دے دیا
اسی تناظر میں ایک اور معاملے میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈین نژاد پاکستانی پی ایچ ڈی اسکالر سلمان مبینہ طور پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے اور اس وقت قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔ متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں میں علیمہ خان کے سیاسی عزائم زیرِ بحث؛ ناقدین کا دعویٰ ہے کہ وہ عمران خان کی صورتحال کو پارٹی قیادت تک رسائی کے لیے بطور ڈھال استعمال کر رہی ہیں
سیاسی تجزیہ نگاروں نے پی ٹی آئی کے تنظیمی رویوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی دیگر جماعتوں اور اپنے ہی مخلص رہنماؤں کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے محض ایک شخصیت کے گرد گھومنے والے 'کلٹ' کی صورت اختیار کر چکی ہے
دورے کے موقع پر وزیرِاعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ پاکستان کے کردار کا عملی اعتراف ہے، خاص طور پر علاقائی استحکام، دہشت گردی کے خلاف تعاون، اقتصادی روابط اور بدلتی ہوئی عالمی صف بندی کے تناظر میں۔ ماضی میں پاکستان کی اہمیت کا ذکر زیادہ تر بیانات تک محدود سمجھا جاتا تھا، تاہم حالیہ استقبال کو عملی طور پر اس کی اہمیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سوکھی روٹی اور سادہ دودھ کے دعوے بے نقاب؛ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی پرتعیش ضیافت نے نام نہاد انقلابی بیانیے کی قلعی کھول دی
بیرسٹر سعد رسول پر وفاقی آئینی عدالت کو گمراہ کر کے مہلت لینے اور اسی روز سپریم کورٹ میں پیش ہونے پر پیشہ ورانہ بددیانتی کا الزام، لائسنس معطلی کا مطالبہ