کویتی وزیرِ دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔
کانپور میں بھارتی تربیتی طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا، انسٹرکٹر اور زیرِ تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے، حادثے نے بھارتی ہوا بازی کے حفاظتی نظام پر ایک بار پھر سوال اٹھا دیے۔
ملاقات میں اس امر کی بھی توثیق کی گئی کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ شراکت داری باہمی مفادات کے تحفظ، علاقائی امن و استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے آئندہ بھی جاری رہے گی۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات سابق وزیرِ اعظم کو آنکھوں کے جاری مسئلے کے باعث مختصر مدت کے لیے الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تقریباً 20 منٹ کا طبی طریقۂ کار انجام دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں علاج کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ “پورا پاکستان جیتیں گے اور ملک کو بنائیں گے، وزیر اعظم بلاول ہوں گے۔” ان کا اشارہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب تھا، جنہیں انہوں نے مستقبل کی قیادت کے طور پر پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق مارگلہ سے ملحقہ بعض علاقوں میں غیر منظم کرشنگ سرگرمیوں نے قدرتی ماحول اور جنگلاتی رقبے کو نقصان پہنچایا تھا۔ نئی شجرکاری مہم اسی متاثرہ زمین کو دوبارہ سرسبز بنانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ماہرین معاشی بہتری اور سکیورٹی حالات کے پیشِ نظر سیاسی استحکام اور محتاط طرزِ عمل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دے رہے ہیں
دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں "وی وی آئی پی" طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں روزانہ کی بنیاد پر وائٹلز کی چیکنگ اور سردی سے بچاؤ کے لیے ہیٹر کی فراہمی شامل ہے۔
عمران خان کے مخالفین اس موقف پر قائم ہیں کہ گولڈ اسمتھ فیملی اور ایپسٹین کے درمیان ثابت شدہ سماجی تعلقات اس پورے معاملے کو مشکوک بنانے کے لیے کافی ہیں، جس کی بنیاد پر اب یہ بحث ایوانوں سے نکل کر ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ایک تہلکہ خیز رخ اختیار کر چکی ہے۔
پنجاب فاریسٹ ڈپارٹمنٹ 14 فروری کو راولپنڈی اور مری کے اضلاع میں مارگلہ جنگلات کی بحالی کے لیے ایک وسیع البنیاد شجرکاری پروگرام منعقد کر رہا ہے، جس کے تحت 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے
بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین خانم کی جانب سے جیل خانہ جات کے افسر عبدالغفور انجم کو سوشل میڈیا پر مبینہ دھمکیاں دینے کے بعد قانونی ماہرین نے اسے پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دے دیا
یاد رہے کہ ملک میں احتساب اور سیاسی شفافیت کا معاملہ ہمیشہ سے حساس موضوع رہا ہے، اور مختلف ادوار میں سیاسی رہنماؤں پر مالی بدعنوانی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق ادارہ جاتی مضبوطی اور غیر جانبدار احتساب ہی اس بحث کو منطقی انجام تک پہنچا سکتا ہے۔