Category: پاکستان

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

سیاسی تنازعات کے دوران عوام اور معاشی مسائل کے حل پر بحث زور پکڑ رہی ہے، جہاں تمام جماعتوں کے لیے اصل چیلنج عوامی اعتماد کی بحالی ہے۔

کراچی میں خود کو پاک فوج کا افسر ظاہر کرکے تبادلوں اور تقرریوں کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ آئی ایس پی آر، صدر مملکت اور وزیراعظم نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی افغانستان اور طالبان کی تابعداری کرنا چاہتی تھی، غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں حکومت کا خاتمہ اور گورنر راج کی نوبت آئی، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک۔

پاکستان میں پانچ ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، پی آئی سی ایس ایس کی رپورٹ میں انکشاف۔

راولپنڈی میں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ سے تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔

سندھ حکومت نے میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی، جس میں آئی ایس آئی، آئی بی، رینجرز سندھ اور این سی سی آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔

راولپنڈی میں گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

گجرات میں بیرون ملک سے آنے والے شخص پر بھائی کے قتل کا الزام ہے۔ پولیس نے پانچ روز میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے تصادم میں 12 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔