Category: عالمی خبریں

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی میزبانی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ہٹیاں بالا میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 8 اہم ارکان نے پریس کانفرنس کے دوران تنظیم سے مستقل لاتعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بلیدہ میں نجی اسکول پر حملے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے خلاف مقامی آبادی نے شدید احتجاج کیا، فورسز کی آمد پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور صوبائی حکومت عوام کے بجائے خارجیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

کے پی میں دہشتگردی اور منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ نے امن تباہ کر دیا۔ ایک دہائی سے اقتدار پر قابض پی ٹی آئی پولیس فورس کو جدید آلات دینے اور صوبے کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

سعودی عرب کے مطابق حضرموت میں جنوبی عبوری کونسل کی پیش قدمی اور سیئون پر قبضہ یمن کی وحدت اور خطے کے استحکام کے خلاف ہے

امریکی حکام نے گرین کارڈز کی ازسرِنو جانچ پڑتال کا آغاز کر دیا ہے جبکہ افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ بھی غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے

یہ بل جون 2025 میں ایوانِ نمائندگان سے متفقہ طور پر منظور ہو چکا ہے۔ اس کے تحت امریکی محکمہ خارجہ کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ کسی بھی ایسی بین الاقوامی یا امدادی فنڈنگ کو روک سکے جو بالواسطہ طور پر طالبان حکومت کو فائدہ پہنچاتی ہو۔

اکبر اور راجہ پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اکبر سابقہ احتساب کمیشن کے سربراہ رہ چکے ہیں جبکہ راجہ مفرور فوجی ہیں اور سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کے اقدامات کو بلا وجہ نشانہ بناتے رہے ہیں۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کو نظرانداز کرنا برطانیہ کے مفادات کے خلاف ہے

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق نیشنل گارڈز واقعے کے بعد امریکی سفارت خانوں کو افغان شہریوں کی درخواستیں مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل 14 ستمبر 2019 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن ایک امریکی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔ تاہم، ایچ ٹی این کے مطابق حمزہ بن لادن زندہ ہے اور افغانستان میں موجود ہے۔

مون سون اور سمندری طوفانوں کے باعث 1,350 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔ سری لنکا، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ اور فلپائن میں شدید سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے

پاکستانی قیادت نے متحدہ عرب امارات کو یومِ تاسیس کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو سراہا۔

پاکستان نے گزشتہ ہفتے ایران، سعودی عرب، مصر اور آذربائیجان کے وفود سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، جن میں دفاع، تجارت اور علاقائی امن پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ایران اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں