Category: عالمی خبریں

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، دونوں فریق کل دوبارہ مذاکرات کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی اہم معاملہ بن گئی۔

ایڈم وائن اسٹائن کے مطابق پاکستان اب خلیجی دفاعی تعاون، امریکا ایران رابطوں اور معاشی امکانات کے باعث اہم علاقائی شراکت دار بن رہا ہے۔

روسی تجزیہ کار آندرے سیریںکو کے مطابق طالبان داعش خراسان کے خطرے کو استعمال کرکے چین اور دیگر علاقائی ممالک سے عسکری حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

افغان خواتین کو تعلیم اور روزگار سے محروم رکھنے کی پالیسی صرف خواتین کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کر رہی بلکہ افغانستان کے تعلیمی، طبی، معاشی اور سماجی مستقبل کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔

ہرات میں پانچ طالبان اہلکاروں نے 30 سالہ عبدالقدیر پہلوان زادہ کو تشدد کے بعد قریب سے گولی مار کر قتل کردیا۔ مقتول کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی جانب سے پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی پر تنقید کو سیاسی ماہرین نے ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے دیا۔

سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ اور مستقبل پر گفتگو کی۔ انہوں نے مسلم دنیا میں پاکستان کے کردار اور اس کی تزویراتی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

افغانستان میں ہزارہ اور شیعہ برادری کے خلاف امتیازی سلوک اور دباؤ کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ مذہبی سرگرمیوں، سیاسی شرکت اور تعلیمی اداروں پر پابندیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

افغان انٹیلی جنس اندازوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے دعوؤں میں طالبان قیادت میں تبدیلی کی بات سامنے آئی ہے۔ ملا عبدالغنی برادر کو ہیبت اللہ اخوندزادہ کا ممکنہ متبادل قرار دیا گیا ہے۔

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی نئی لہر سامنے آئی ہے۔ متعدد حملوں میں طالبان اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے گئے ہیں۔

اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیت کی۔