پاک بحریہ نے کامیابی سے کاروائی کرتے ہوئے عرب سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
سعودی عرب کی قیادت میں کام کرنے والی مشترکہ ٹاسک فورس سی ٹی ایف۔ 150 کے تعاون سے پاک بحریہ کے پی این ایس یرموک نے 97 کروڑ 24 لاکھ امریکی مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔
U.S. Central Command congratulates the Saudi-led Combined Task Force 150 of Combined Maritime Forces for successfully seizing more than $972 million worth of narcotics. Over a 48-hour period, Pakistan Navy Ship Yarmook conducted boarding operations of two dhows in the Arabian…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) October 21, 2025
امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی سی ٹی ایف۔150 اور پاک بحریہ کی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی سی ٹی ایف۔150 کے آپریشن المسمک کے دوران عمل میں لائی گئی جو سمندری سلامتی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ خیال رہے کہ محض 48 گھنٹوں میں پی این ایس یرموک نے ایسی کشتیوں کو ضبط کیا جن پر نہ کوئی شناختی علامت تھی اور نہ ہی کوئی قومی پرچم موجود تھا۔
رپورٹ کے مطابق اٹھارہ اکتوبر کو پہلی کشتی سے دو ٹن آئس برآمد ہوئی جس کی مالیت 82 کروڑ 24 لاکھ ڈالر سے زائد تھی۔ اسی طرح دوسری کشتی سے بھی 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی جن کی مالیت 15 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔
سعودی بحریہ کے کمانڈر فہد جو سی ٹی ایف۔150 کی قیادت کر رہے ہیں انہوں نے کہا آپریشن المسمک کی کامیابی کو مشترکہ تعاون کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ مذکورہ کارروائی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کے خلاف کاروائیوں میں سے ایک کاروائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن المسمک 16 اکتوبر کو شروع ہوا جس میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اسپین اور امریکہ نے حصہ لیا۔ اس آپریشن کا مقصد علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا اور منشیات و اسلحہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کرنا ہے۔
سی ایم ایف 47 ممالک پر مشتمل ایک عالمی بحری اتحاد ہے جو 3.2 ملین میل پر پھیلے سمندری راستوں میں امن اور بین الاقوامی قوانین تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
دیکھیں: بینظیر بھٹو کی خواہش اور پاکستانی ٹرک: آئی ایس آئی اور افغان طالبان کے تعلق کی ابتدا کیسے ہوئی؟