متحدہ عرب امارات میں یومِ پرچم کے موقع پر قومی پرچم کے تقدس و احترام کو یقینی بنانے کے لیے سخت رہنما اصولوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
یو اے ای کی وزارتِ داخلہ کے مطابق قومی پرچم کی بے حرمتی یا اس کے ناجائز استعمال پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 25 سال قید کی سزا اور پانچ لاکھ درہم (جو 3 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں) تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق قومی پرچم کو تجارتی مقاصد یا تشہیر کے لیے استعمال کرنا یا پھر اس کے ڈیزائن کو غباروں یا کسی بھی ایسی شے پر چھاپنا جس سے توہین کا ضدشہ ہو تو وہ قانون کی خلاف میں تصور ہو گا۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی مُلک کا قومی پرچم درحقیقت ریاستی وقار کی علامت ہوتا ہے، لہٰذا تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ قومی پرچم کے استعمال کے وقت احتیاط برتیں۔
یاد رہے کہ ہر سال 3 نومبر کو متحدہ عرب امارات میں یومِ پرچم کے طور پر منایا جاتا ہے، جو قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد کے اظہار کا دن ہے۔