رپورٹ کے مطابق بھارتی طلبا کی اگست 2025 میں 74 فیصد ویزا درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ 2023 میں یہ شرح محض 32 فیصد تھی

November 4, 2025

شاہ رخ خان کی فلم کنگ میں اداکاری پر بحث، ان پر بریڈ پٹ کے انداز کی نقل کرنے کا الزام

November 4, 2025

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان اِن ہاؤس تبدیلی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی اکثریتی کے باوجود متبادل وزیرِ اعظم کا فیصلہ نہیں کر سکی

November 4, 2025

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کا ہدف ہے کہ سال 2047 تک بلیو اکانومی کو 100 ارب ڈالر کے مضبوط اور خود کفیل شعبے میں تبدیل کیا جائے

November 4, 2025

امارت اسلامی افغانستان کی مبینہ سہولت کاری کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے۔

November 4, 2025

کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بندرگاہیں عالمی تجارت کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں کے پیش نظر کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کو بہتر کیا جا رہا ہے

November 4, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار شہید

دہشت گردوں نے رتہ کلاچی پولیس ٹریننگ سینٹر کے گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی۔

1 min read

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار شہید

پانچ گھنٹے طویل کارروائی کے بعد چھ دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد، جدید اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔

October 11, 2025

خیبرپختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول رتہ کلاچی پر فتنۃ الخوارج کا بڑا حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ پانچ گھنٹے طویل آپریشن چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ سات پولیس جوان شہید اور تیرہ زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق تمام زیرِ تربیت ریکروٹس اور عملے کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب دہشت گردوں نے بارود سے بھرا ٹرک پولیس ٹریننگ اسکول کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دیا، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد مختلف یونیفارم پہنے دہشت گرد اسکول کے اندر داخل ہوگئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، تاہم پولیس نے جواں مردی کے ساتھ جوابی کارروائی جاری رکھی۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان صاحبزادہ سجاد احمد اور آر پی او سید اشفاق انور خود موقع پر موجود رہے اور آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔

پانچ گھنٹے طویل کارروائی کے بعد چھ دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد، جدید اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ زخمی ہونے والے تیرہ پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او ڈیرہ کے مطابق حملے کے وقت ٹریننگ اسکول میں تقریباً دو سو کے قریب ٹرینی، اساتذہ اور اسٹاف موجود تھا جنہیں بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور اب سرچ اینڈ کلین آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

آپریشن میں ایس ایس جی کمانڈوز، البرق فورس، ایلیٹ فورس اور پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا۔

انہوں نے آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ آئی جی پی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسروں اور جوانوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔

دیکھیں: ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 19 خوارج ہلاک

متعلقہ مضامین

رپورٹ کے مطابق بھارتی طلبا کی اگست 2025 میں 74 فیصد ویزا درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ 2023 میں یہ شرح محض 32 فیصد تھی

November 4, 2025

شاہ رخ خان کی فلم کنگ میں اداکاری پر بحث، ان پر بریڈ پٹ کے انداز کی نقل کرنے کا الزام

November 4, 2025

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان اِن ہاؤس تبدیلی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی اکثریتی کے باوجود متبادل وزیرِ اعظم کا فیصلہ نہیں کر سکی

November 4, 2025

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کا ہدف ہے کہ سال 2047 تک بلیو اکانومی کو 100 ارب ڈالر کے مضبوط اور خود کفیل شعبے میں تبدیل کیا جائے

November 4, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *