ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

پاک افغان بارڈر کشیدگی پر قطر، سعودی عرب، ایران اور یمن کا ردعمل سامنے آ گیا

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔

1 min read

پاک افغان بارڈر کشیدگی پر قطر، سعودی عرب، ایران اور یمن کا ردعمل سامنے آ گیا

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران پڑوسیوں میں کشیدگی کم کرانے میں مدد کے لیے تیار ہے۔

October 12, 2025

سعودی عرب، قطر اور ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک سے اپیل کی ہے وہ بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔ یمن کے مفتی اعظم نے بھی افغانستان سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی روک دیں۔

سعودی عرب کا ردعمل

پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فورسز کے مؤثر جواب کے بعد سعودی عرب نے سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے حل کے لیے تحمل اور مکالمے کا راستہ اپنائیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور بات چیت، حکمت اور تحمل کا مظاہرہ کریں، تاکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

سعودی حکومت نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ وہ ایسی تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جو امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کا باعث بنیں خاص طور پر پاکستانی اور افغان عوام کے بہتر مستقبل کے لیے۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ برادر اقوام پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے تاکہ دونوں قومیں خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کا بیان

ایرانی وزارت خارجہ نے بھی پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری مذاکرات کریں۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران پڑوسیوں میں کشیدگی کم کرانے میں مدد کے لیے تیار ہے۔

قطر کا ردعمل

افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی بھر پور اور شدید جوابی کارروائی کےبعد  قطر نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے جس میں دونوں ممالک پر مذاکرات اور تحمل کو ترجیح دینے پر زور دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تناؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس کے خطے کی سلامتی و استحکام پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ مذاکرات، سفارت کاری اور تحمل  سے کام لیں اور اختلافات کو ایسے طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں جو تناؤ میں کمی اور کشیدگی سے بچاؤ میں مددگار ہو، تاکہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو قائم رکھا جا سکے۔

قطری وزارتِ خارجہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ قطر بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور برادر پاکستانی اور افغان عوام کے لیے سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے اپنی کوشش جاری رکھے گا۔

عمان کے مفتی اعظم کی اپیل

مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخلیلی نے افغانستان کو پاکستانی فورسز کے خلاف اشتعال انگیزی روکنے کی درخواست کر دی۔

دیکھیں: اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 30 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *