ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

اسلام آباد میں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اہم اجلاس، سہیل آفریدی شریک نہ ہوئے

اجلاس کو بتایا گیا کہ 16 اکتوبر 2025 تک پاکستان میں مقیم 14 لاکھ 77 ہزار 592 افغان شہریوں کی وطن واپسی مکمل کی جا چکی ہے۔ یہ عمل مرحلہ وار جاری ہے اور کسی بھی غیر قانونی افغان باشندے کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔

1 min read

اسلام آباد میں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اہم اجلاس، سہیل آفریدی شریک نہ ہوئے

یاد رہے کہ اجلاس کے دوران سہیل آفریدی اسلام آباد ہی میں موجود تھے مگر پھر بھی وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

October 17, 2025

زیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف، وفاقی وزراء، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکومتی و عسکری حکام نے شرکت کی۔ تاہم، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور اپنی نمائندگی مزمل اسلم کو سونپی۔

اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے، اور وفاقی حکومت اس صوبے کے عوام کی فلاح و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ روز اُنہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک گفتگو کی، انہیں مبارکباد دی اور وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ کئی دہائیوں میں افغانستان کی ہر مشکل گھڑی میں مدد کی، مگر افسوس ہے کہ آج افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے سفارتی و سیاسی ذرائع سے افغان حکومت کو متعدد بار آگاہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں، اب یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کرے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 16 اکتوبر 2025 تک پاکستان میں مقیم 14 لاکھ 77 ہزار 592 افغان شہریوں کی وطن واپسی مکمل کی جا چکی ہے۔ یہ عمل مرحلہ وار جاری ہے اور کسی بھی غیر قانونی افغان باشندے کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔ صرف وہی افغان شہری پاکستان میں قیام کرسکیں گے جن کے پاس قانونی ویزہ ہوگا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ افغان سرحد پر ایگزٹ پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے تاکہ وطن واپسی کا عمل تیز اور منظم بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے واضح ہدایت دی کہ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے دوران بزرگوں، خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی قیادت میں پاکستان نے افغانستان کے حالیہ حملے کا بھرپور جواب دیا اور ملکی خودمختاری کا تحفظ یقینی بنایا۔

اجلاس کے اختتام پر فورم نے فیصلہ کیا کہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے پیش کردہ تمام سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ صوبوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس عمل میں وفاقی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کریں۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی غیر حاضری پر وزیراعظم آفس کے حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا اور اسے “غیر سنجیدگی” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کے بجائے محض سیاسی بیانات دینا “ریاستی معاملات پر سیاست کرنے” کے مترادف ہے۔ یاد رہے کہ اجلاس کے دوران سہیل آفریدی اسلام آباد ہی میں موجود تھے مگر پھر بھی وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

دیکھیں: خیبر پختونخوا میں مزید افغان مہاجر کیمپ بند، تعداد 42 ہوگئی

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *