آریا فارمولہ اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی اقدام کے علاقائی اور عالمی سطح پر دور رس اثرات ہوں گے۔ پاکستان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر مؤثر ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت تنازعات کے حل کے میکنزم پر عملدرآمد کے دونوں ممالک پابند ہیں۔
سکیورٹی اور پالیسی تجزیہ کاروں کے مطابق دستیاب ٹائم لائن، حملوں کے طریقۂ کار میں مماثلت، بی ایل اے کی جانب سے 30 جنوری کو “آپریشن ہیروف 2.0” کے اعلان، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی علامتی تصاویر، اور اسی روز ایک بڑی بھارتی فلم کی ریلیز، یہ سب عناصر مل کر ایک مربوط بیانیہ تشکیل دیتے ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی ہوئی طاقتی صف بندی، دفاعی تعاون کے نئے رجحانات اور علاقائی سفارتی تبدیلیوں نے سعودی عرب کی خارجہ پالیسی ترجیحات کو براہِ راست متاثر کیا ہے
پاکستان کو ایران اور امریکہ کے مابین جوہری مذاکرات میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ مذاکرات استنبول میں ہوں گے اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ممکنہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے
ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل بینک پر 20-25 مسلح افراد کے حملے کو پولیس کی فوری کاروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے
پاکستان نے پہلا مقامی شفافیت و احتساب انڈیکس جاری کردیا، جس کے مطابق 68٪ شہری رشوت عام سمجھتے ہیں مگر صرف 27٪ نے تجربہ کیا اور 67٪ نے بدعنوانی کا سامنا نہیں کیا، جس سے تصور اور حقیقت میں واضح فرق ظاہر ہوا
عالمی اقتصادی فورم ڈیووس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی، جہاں انہوں نے گرین لینڈ کے حصول کو امریکی قومی سلامتی سے جوڑتے ہوئے فوری مذاکرات کا مطالبہ کیا، نیٹو کے کردار پر سوال اٹھائے اور یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے واضح اشارے دیے۔
اسی دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی دوسری مدت کے پہلے سال کی تکمیل کے موقع پر عندیہ دیا ہے کہ “بورڈ آف پیس” مستقبل میں اقوامِ متحدہ کی جگہ بھی لے سکتا ہے۔ صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں صلاحیت تو ہے مگر وہ “زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوئی”، اور یہ کہ ان کا مجوزہ بورڈ “شاید” ایک دن اس کی جگہ لے سکے۔
کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے عالمی اقتصادی فورم، ڈاؤوس کے اجلاس میں ایک اہم تقریر کرتے ہوئے دنیا کی درمیانی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہو جائیں
آئی ایس پی آر کے مطابق “اسپیئرز آف وکٹری-2026” ایک اہم بین الاقوامی فضائی مشق ہے، جس میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکا کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی امن دستوں میں شامل ڈاکٹرز اور انجینئرز نہایت پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور لگن کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جس پر پاکستان کو فخر ہے۔ پاکستانی امن اہلکار نہ صرف امن و امان کے قیام میں معاون ہیں بلکہ مقامی آبادی کو درپیش انسانی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں بھی عملی کردار ادا کر رہے ہیں۔
بھارت میں ٹرمپ کے بیانات پر شدید ردعمل کے بعد امریکی سفیر سرجیو گور بحران کم کرنے اور بھارت کو امریکہ کا قابل اعتماد اتحادی ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پیوٹن کی مقبولیت بھارت میں مسلسل بڑھتی جا رہی ہے
برطانوی اور امریکی رپورٹس کے مطابق ابو زبیدہ کو دورانِ حراست 83 مرتبہ واٹر بورڈنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں نیند سے محروم رکھا گیا، شدید مار پیٹ کی گئی، اور 11 دن تک تابوت نما تنگ ڈبے میں بند رکھا گیا۔ سی آئی اے کی حراست کے دوران ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی۔
ایران سے تجارت پر نئی امریکی پابندیوں کے تحت 25 فیصد اضافی ٹیرف کے نفاذ سے بھارت کی برآمدات کو شدید دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ چین، یو اے ای اور ترکی سمیت دیگر ممالک بھی اس اقدام سے متاثر ہوں گے