Category: قومی خبریں

نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کردیا، صدارتی انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا۔

او آئی سی نے مکہ مکرمہ کی جانب حوثی ڈرون کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

کوانٹم ویلی پاکستان کے تحت اسلام آباد میں اہم تقریب، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور صنعتی ترقی کے فروغ پر توجہ دی گئی۔

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، ڈرون حملے میں کالعدم بی ایل اے کے 7 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

میرعلی زڑکی میں جھڑپوں کے دوران شہری گھر پر مارٹر گولے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچز کی کال کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی سخت، ڈی چوک سمیت اہم مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

کاٹلنگ کے پہاڑی علاقے میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

گومل یونیورسٹی میں 71 افسران کی ترقیاں غیرقانونی قرار۔ تحقیقاتی رپورٹ نے صوبائی حکومت کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں میں بدعنوانی اور بددیانتی کی قلعی کھول دی۔

پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے فیسوں میں 148 فیصد تک اضافے پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ چارسدہ میں طلبہ نے حکومتی فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

بنوں اور لکی مروت میں امن و امان کی خراب صورت حال اور صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث اضافی وفاقی ایف سی نفری طلب کر لی گئی۔

عوامی دباؤ کے بعد لکی مروت امن کمیٹی نے متوازی نظام کے قیام پر معذرت کرتے ہوئے قانون کی پاسداری کا عہد کر لیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پی او ایف واہ کا دورہ، جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔

خیبر جرگے کے مطالبات پر آئینی خودمختاری، سرحدی سکیورٹی اور جمہوری اداروں کی بالادستی سے متعلق سوالات اٹھنے لگے۔

شوال میں ٹی ٹی پی کمانڈر فضل سرکی خیل اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک، واقعے نے تنظیم میں اندرونی اختلافات پر سوال اٹھا دیے۔

مکین بازار میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 9 افراد زخمی ہوئے، تاہم بعد ازاں امن کمیٹی رکن عنایت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

سندھ پولیس کی گاڑی کا کالعدم تنظیم کے زیرِ استعمال ہونا اور ریاست مخالف پرچم لہرانا سندھ حکومت کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔