"> تازہ ترین Archives - Page 15 of 56 - HTN Urdu

Category: تازہ ترین

سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے پاکستان مخالف بیانات دراصل ان کے اپنے ناکام طالبان معاہدے اور تباہ شدہ سفارتی کیریئر کو بچانے کی ایک کوشش ہیں۔

افغانستان کے 7 صوبوں میں مختلف مزاحمتی گروہوں کی 10 کارروائیوں میں طالبان کے 13 اہلکار ہلاک اور متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

پنجگور کے دو کم عمر بھائیوں نے دہشت گرد تنظیم سے لاتعلقی اور سرنڈر کا اعلان کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں ٹک ٹاک کے ذریعے رابطے کے بعد پیسوں کا لالچ دیا گیا۔

1947 سے اب تک آزاد کشمیر نے تعلیم، صحت اور سڑکوں کے شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے، جس کے بعد فسادی ایکشن کمیٹی کا 78 سالہ استحصال کا بیانیہ بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

پاکستان، ترکیہ، مصر اور سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں سفارتی کوششیں جاری رکھنے، آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت اور فلسطین میں دو ریاستی حل پر زور دیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، نیتن یاہو نے حملہ آوروں کا محلہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی افواج نے مسلسل نویں رات ایران کے مختلف شہروں کو نشانہ بنایا، ایران کی جانب سے جوابی میزائل حملے اور آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کی تباہی کے دعوے سامنے آ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی فوج نے ایران پر مسلسل آٹھویں رات بھی شدید فضائی حملے کیے ہیں، جس میں آبنائے ہرمز کے قریبی علاقوں اور ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

ایران نے امریکہ کی مسلسل چھٹی رات کی بمباری کے جواب میں کویت، بحرین اور قطر میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ شام میں بھی امریکی کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ کیا گیا۔

امریکی افواج نے ایران کے خلاف مسلسل چھٹی رات بھی فضائی کارروائیاں جاری رکھیں، جن میں بندر عباس، بوشہر، اہواز اور ایرانشہر میں بمباری کی گئی، 5 پل تباہ اور 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا انکشاف، اسرائیل امریکہ میں عوامی رائے کی جنگ ہار رہا ہے، ایران معاہدہ سبوتاژ کرنے کی اسرائیلی مہم کا بھی الزام۔

ایران کا دعویٰ، کویت کے علی السالم ایئربیس اور اردن میں امریکی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے، امریکی فضائی حملوں کے ردعمل میں کارروائی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے دعوے کے مطابق ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج اتارنے پر غور، جبکہ جے ڈی وینس نے فوج نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔

امریکی فوج نے ایران کے متعدد شہروں پر دوبارہ بمباری کی ہے، جس میں 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سینٹ کام نے حملوں کا ہدف ایرانی فوجی تنصیبات کو قرار دیا ہے۔

بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کڈن کولم سے متعلق حساس فائلیں اور نقشے ڈارک ویب پر لیک ہو گئے ہیں، جس سے ایٹمی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔