خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اڈیالہ جیل سے ملنے والی سیاسی ہدایات اور احتجاجی سیاست کو ترجیح دے رہی ہے، جس سے صوبے میں گورننس شدید متاثر ہو رہی ہے۔
پاکستان کی ایک اہم ترین شخصیت کل ایران کا دورہ کر سکتی ہے، جس کے دوران یہ باقاعدہ اعلان کیے جانے کا قوی امکان ہے کہ دونوں طاقتوں کے مابین معاہدے کا حتمی مسودہ مکمل ہو چکا ہے۔
نریندر مودی سے پریس فریڈم پر سوال پوچھنے کی کوشش کرنے والی نارویجن صحافی ہیلے لنگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا، جس پر عالمی سطح پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کسی بھی جمہوری معاشرے میں احتجاج کا حق بنیادی ہے، لیکن اس کی ایک قیمت ہوتی ہے جو ہمیشہ معاشرے کا سب سے کمزور طبقہ ادا کرتا ہے۔ شٹر ڈاؤن اور ہڑتالوں سے کسی وزیر یا اشرافیہ کا نقصان نہیں ہوتا، بلکہ اس کی زد میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور، چھوٹا تاجر، تعلیمی اداروں سے دور ہوتا طالب علم اور ہسپتال پہنچنے کی کوشش میں بے بس مریض آتا ہے۔
بلوچستان کے علاقے منگلہ زرغون غر میں 13 مئی سے جاری سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ ہندوستان کے 35 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے اور 3 کمانڈرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں خوارج کی جانب سے داغے گئے گولے کے مکان پر گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ میانوالی کی درہ تنگ چیک پوسٹ پر ڈرون کے ذریعے گرنیڈ حملے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی شرکت کی تاکہ سائنسی اور فنی معاونت حاصل کی جا سکے۔
طالبان نے اقتدار میں آتے ہی یہاں کے شہریوں کو ان کے بنیادی انسانی, سیاسی اور سماجی حقوق سے یکسر محروم کر دیا۔ خواتین کی تعلیم اور روزگار پر مکمل پابندی نے معاشرے کے آدھے حصے کو گھروں میں قید کر دیا ہے، جس کے خلاف بدخشاں کے باشعور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیے جس ملک کی بیوروکریسی کے 22 ہزار افسران کے پاس دوہری شہریت ہو کیا اس ملک کی معیشت درست ہو سکتی ہے؟ جس ملک کے 22 ہزار فیصلہ ساز اس انتظار میں بیٹھے ہوں کہ ریٹائر ہوں اور اپنے دوسرے "وطن" منتقل ہو جائیں ، جنہیں پاکستان میں رہنا تک گوارا نہ ہو ، ان کے فیصلوں سے پاکستان کی معیشت کیسے ٹھیک ہو سکتی ہے؟
صدارتی اعزاز یافتہ افسر ڈاکٹر انعم فاطمہ کو تجاوزات کے خلاف کاروائیوں پر عوامی خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر منفی مہم کو سیاسی مایوسی قرار دیا جا رہا ہے۔