افغانستان میں شدید غذائی قلت اور صحت کے نظام پر بڑھتے دباؤ پر اوچا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت کی ترجیحات اور امدادی فنڈز کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں مسجد کے تقدس کی پامالی پر 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی، جبکہ عدالتی تحقیقات کے ذریعے ملزمان کے حق میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن افواہوں کو رد کر دیا گیا۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ بات چیت میں علاقائی سلامتی اور کشیدگی کم کرنے پر توجہ متوقع ہے۔
بلومبرگ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور اسرائیل میں انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، تاہم یہ فی الحال ایک امکان اور رپورٹ کا دعویٰ ہے۔
پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور الخلیل شہر کی ناکہ بندی کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلا ت کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، نیتن یاہو نے حملہ آوروں کا محلہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کا بل ترک پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔ مسودے میں مشترکہ دفاع اور خفیہ معلومات کے تحفظ کی شقیں شامل ہیں۔
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا دفاعی صنعت میں باہمی تعاون کے لیے چار ملکی معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں، جس کا مقصد خطے میں دفاعی پیداوار اور سیکیورٹی کو مزید استحکام دینا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کے کردار پر بات چیت متوقع ہے۔