یورو میڈ مانیٹر اور اقوام متحدہ کی رپورٹس میں اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر فلسطینی قیدیوں پر سیکیورٹی کتوں کے ذریعے جنسی زیادتی اور منظم تشدد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔
حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اپنے نئے عسکری ترجمان کا تعارف کراتے ہوئے اس بات کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے کہ تنظیم کے سابق ترجمان، جو ابو عبیدہ کے نام سے جانے جاتے تھے، گزشتہ برس اگست میں غزہ شہر پر اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
دوحہ نے مختلف مسلح اسلام پسند تنظیموں کو پناہ، سیاسی پلیٹ فارم، بین الاقوامی رسائی اور سفارتی حیثیت فراہم کی، مگر اس کے بدلے ان سے مؤثر حکمرانی، انسانی حقوق یا تشدد ترک کرنے جیسے تقاضے وابستہ نہیں کیے گئے۔ اس طرزِ عمل کا طویل المدتی نتیجہ یہ نکلا کہ مسلح گروہوں کو خود مختار عملی گنجائش ملی، جبکہ عام شہری بدستور عدم تحفظ اور علاقائی عدم استحکام کا شکار رہے۔
پاکستان وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
اسرائیلی افواج نے لبنان میں ایران کی قدس فورس کے سینئر کمانڈر حسین محمود مرشاد الجوہری کو ہلاک کر دیا، جو یونٹ 840 کے اہم رکن اور اسلامی انقلابی گارڈ کور کے تحت سرگرم تھے۔
لیبیا کے چیف آف جنرل اسٹاف محمد علی احمد الحدّاد ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ترک حکام کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، تحقیقات جاری ہیں
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور عراق کے وزیرِ خارجہ فواد محمد حسین کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مضبوط کرنے، اعلیٰ سطح کے دوروں اور باہمی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو داعش سے منسوب کرتے ہوئے تنظیم کے خلاف سخت جوابی کارروائی کا اعلان کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک ایسے حساس علاقے میں کیا گیا جو مکمل طور پر شامی ریاست کے کنٹرول میں نہیں، اور خبردار کیا کہ اس کے “سنگین نتائج” ہوں گے۔