Category: پاکستان

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو دس برس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 800 ارب روپے دیے گئے، لیکن صوبائی حکومت دہشت گردوں کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دے رہی۔

خیبر پختونخوا میں سیاسی مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی، وفاقی کابینہ نے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

ایف آئی اے کے مطابق لائبہ اعجاز سے امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر 93 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ مقدمے میں دو افراد نامزد ہیں جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کا انتظامی کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق قبائلی اور جنوبی اضلاع کے لیے الگ سیکرٹریٹ قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے مبینہ فراڈ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی آج ملاقات متوقع ہے، جس میں خیبر پختونخوا کی صورت حال اور سیاسی تناؤ کم کرنے کے امکانات پر مشاورت ہوگی۔

عطا تارڑ اور اختیار ولی نے خیبر پختونخوا حکومت پر دہشت گردی، صحت کارڈ، یونیورسٹیوں اور ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے الزامات عائد کیے۔

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے لیے انتظامی تیاریاں مکمل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 12 اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت مختلف آئینی آپشنز پر غور متوقع ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔ ان کے مطابق انتہا پسندی کی سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔