ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز، ایران و عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری راہداری پر اتفاق، روسی میڈیا کا نئی جنگ بندی کا دعویٰ سامنے آگیا۔
دالبندین سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔
دستیاب ریکارڈ اور گواہیوں کے مطابق معاذ خان کے خلاف مالی بددیانتی، بدسلوکی اور کرائے کے مکان میں ڈیفالٹ کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں، جس پر کمیونٹی نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی ساکھ کے بعد بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورکس کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ملکی خارجہ پالیسی کے خلاف مصنوعی و من گھڑت مواد پر مبنی مہم کا پردہ چاک کر دیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں وانا کے قریب ثمر باغ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے مسجد میں پناہ گزین فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سینئر صحافی طلعت حسین پر پی ٹی وی سے لاکھوں روپے لینے کا الزام بے بنیاد نکلا، جس پر سوشل میڈیا پر ان کا 'ہیلی کاپٹر معاشی نظریہ' دوبارہ وائرل ہو گیا ہے۔
شہباز گل کی ایک حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، جہاں ان پر ڈالرز اور ویوز کی خاطر برطانوی اخبار کا جھوٹا حوالہ دے کر بھارتی بیانیے کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
فیض آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے کے باعث لگے ٹریفک جام میں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے بعد، غم سے نڈھال باپ نے پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، جس نے احتجاجی سیاست کے چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
عسکریت پسند تنظیموں تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے مابین اندرونی اختلافات انتہائی شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے بعد دونوں گروپوں میں باقاعدہ تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔