Category: پاکستان

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

قومی امن کمیٹی نے بلوچستان میں خواتین کے استحصال اور نوجوانوں کی مبینہ بھرتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خواجہ آصف کی ڈسکہ بھگدڑ واقعے پر ٹک ٹاکر پتلو کو تنقید، کہا اثرورسوخ سے قانون کو بے اثر بنایا جا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا افغان طالبان رجیم کو دوٹوک پیغام، پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

طاہر اشرفی نے مولانا فضل الرحمان کو حکومتی معاملات میں حصہ دینے اور وزارت کے برابر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ کردیا۔

راولپنڈی کے نیا محلہ میں تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی آٹھ گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔

سیاست گھر کے فارن فنڈنگ واچ نے میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی غیر ملکی مالی معاونت کو قومی سلامتی کی ترجیحات کے منافی قرار دے دیا۔

اڈیالہ جیل میں پمز کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فالو اَپ چیکنگ اور ضروری طبی ٹیسٹ مکمل کیے۔

پشاور میں مولانا فضل الرحمٰن کے مدارس اور سیاسی ہیڈکوارٹر کی قانونی حیثیت، بجلی و گیس کی سبسڈی اور ٹی ٹی پی سے مبینہ تعلقات پر سوالات اٹھائے گئے۔

طلال چوہدری نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا امان اللہ کے گھر موجود مہمان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں؟ دوسری جانب سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات پر متعدد مدارس کو نوٹسز جاری کر دیے۔

طاہر اشرفی نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی میں گرلز کالج پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

اسلام آباد میں فضل الرحمان سے منسلک متعدد مدارس کو غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کے نوٹسز، 15 روز میں تعمیل کی ہدایت۔