تجزیہ کاروں کے مطابق رائٹرز کی رپورٹ مکمل طور پر گمنام ذرائع پر مبنی ہے، جس میں کسی بھی سرکاری مؤقف یا دستاویزی ثبوت کا حوالہ نہیں دیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ معاہدے کی منسوخی کو بطور حقیقت پیش کرنا صحافتی اصولوں کے منافی ہے۔
امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ؛ 18 ہزار اہلکار تعینات، ریڈ زون سیل اور میٹرو بس سروس معطل، جڑواں شہروں میں سنائپرز اور رینجرز نے مورچے سنبھال لیے۔
اتوار کو اسلام آباد کے معروف فائیو سٹار ہوٹل میریٹ کی انتظامیہ نے مہمانوں کو ہدایت کی کہ وہ دوپہر تین بجے تک ہوٹل خالی کر دیں۔ ہوٹل کے جنرل مینیجر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے ایک اہم ایونٹ کے لیے مکمل ہوٹل حاصل کر لیا ہے، جبکہ مہمانوں کے لیے متبادل انتظامات کی پیشکش بھی کی گئی۔
فاکس نیوز سے منسوب مواد میں ایک ریٹائرڈ جنرل احمد سعید کے حوالے سے کہا گیا کہ “وہ مسلسل کوشش کرتے ہیں اور پیچھے نہیں ہٹتے”، جو ان کے کردار کو ایک متحرک اور مستقل مزاج سفارتکار کے طور پر پیش کرتا ہے۔
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں؛ اعلیٰ حکومتی ذرائع نے پیر کو مذاکرات کے انعقاد کی تردید کر دی، شیڈول تاحال غیر واضح۔
میڈیا کا کردار محض خبر دینا نہیں بلکہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا بھی ہے۔ ایسے حساس وقت میں، جب ملک ایک اہم سفارتی کامیابی کے دہانے پر کھڑا ہو، ضروری ہے کہ میڈیا توازن برقرار رکھے۔ سنسنی خیزی یا ریٹنگز کی دوڑ میں ایسی خبروں کو اس انداز میں پیش کرنا جو بین الاقوامی سطح پر ملک کے تاثر کو متاثر کرے، دانشمندی نہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا کامیاب سفارتی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے؛ برادر ممالک کی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون پر اہم پیش رفت۔
بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کا فیصل مسجد میں اہم خطاب؛ خطے میں امن کے قیام اور فتنوں کے خاتمے کے لیے وزیراعظم اور عاصم منیر کی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین۔
اس حادثے میں 8 مزدور جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ابتدائی مرحلے میں 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔ بعد ازاں مسلسل تلاش اور کھدائی کے عمل کے دوران عبدالوہاب نامی مزدور کو 17 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔