Category: پاکستان

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی لائبہ اعجاز کے اہل خانہ سے ملاقات، وزیر داخلہ نے کیس میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

جماعت اسلامی 23 اکتوبر کو اسلام آباد سپر لانگ مارچ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پُرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

راجن پور میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔ بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی۔

لائبہ اعجاز کیس کا ملزم محمد نعمان اسلام آباد میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

وسیم عباس قتل کیس کا ملزم توقیر نذیر بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پاکستان کی جانب سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام روایتی جنگی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد عسکری توازن کو برقرار رکھنا ہے۔

میر رضا علی کیس کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں پولیس تفتیش پر سوالات اٹھائے گئے اور جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

سندھ کابینہ نے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی رپورٹ جاری کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ کاپی کریں

ملتان میں 15 سالہ یتیم وسیم عباس گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ٹھیکیدار توقیر نذیر کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔