اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمانِ دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے افغان سرزمین پر ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو تسلیم کرلیا ہے
سعیداللہ کی جعلی ویڈیو اور اس سے جڑے پروپیگنڈا کلپس اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ افغان انٹیلی جنس اور طالبان حکومت حقائق کے بجائے جھوٹ پر مبنی بیانیہ تراشنے میں مصروف ہیں۔
وزیر اعظم نے پوری پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے خوبصورت اشعار پڑھ کر اوورسیز پاکستانیوں کی محنت اور ملک و قوم کی خدمت کے اعتراف میں بے پناہ محبت اور جذبات کا اظہار کیا۔