ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سے مذاکرات کی ناکامی اور فیصلے چھپانے پر شدید اختلافات سامنے آ گئے۔ اراکین نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا مطالبہ کیا جسے بیرسٹر گوہر نے مسترد کر دیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے چھ ماہ سے اچھے پولیس افسران کی فراہمی کے لیے کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے تعیناتیوں پر شکوہ کیا اور نسلی بنیادوں کے بجائے انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس بنانے کی حمایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا گیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر سیاسی محاذ آرائی اور مذاکرات ناکام بنانے کا الزام بھی لگایا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا فضل الرحمٰن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کا موازنہ زمینی حقائق پر کرنے اور قومی سلامتی کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھنے کی اپیل کی ہے۔
خیبر پختونخوا کے 180 روزہ ایکشن پلان میں 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن میں صحت، تعلیم، سڑکوں، روزگار اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔