Category: جنوبی ایشیا

بنوں کے علاقے بکاخیل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشت گرد کمانڈر گرینڈ ہلاک ہوگیا۔

اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 5 افراد زخمی ہو گئے، دو لڑکیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب نے مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا، عسکری اتحاد نے واقعے کی تصدیق کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف پروگرام کے تحت مستحق شہریوں کو سبسڈی نہ دینے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے حافظ گل بہادر گروپ سے منسلک افغان شہری کے بھارت میں طبی علاج نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سفارتی تعلقات پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

سوات میں پشاور سے آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ جب محافظ ہی خطرہ بن جائیں تو شہری بھروسا کس پر کریں۔

اعلامیے میں ان گروہوں کی کڑی مذمت کی گئی جنہوں نے استاد محقق کے بیان پر جذباتی اور غیر ذمہ دارانہ ردعمل دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تاریخی حقائق کے اظہار کو پروپیگنڈے، عوامی اشتعال انگیزی اور عارضی جذبات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جانا چاہیے۔

بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کو ایک “فالس فلیگ” کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے اور اسے دہشت گردی کے بیانیے میں گھیرنے کی کوشش کی، تاہم یہ حکمت عملی مئی کے “معرکہِ حق” اور پاکستان کی مؤثر خارجہ پالیسی کے باعث ناکام ثابت ہوئی۔

وزارت کے ترجمان عبدالمطلب حقانی کے مطابق پاکستان سے 13 ہزار 834، ایران سے 823 اور ترکیہ سے 19 خاندان واپس آئے ہیں، جبکہ 32 ہزار 295 افراد کو جبری طور پر ملک بدر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رسول محمد عرف حماس کے نام سے ہوئی ہے، جو یار محمد کا بیٹا اور افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع احمد آباد کے گاؤں خواجہ رخیلہ کا رہائشی تھا۔

افغانستان کی اسلامی وحدت پارٹی کے سربراہ محمد محقق نے ڈیورنڈ لائن کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور اہم سکیورٹی پیشرفت، خصوصاً آغا جان معتصم کی گرفتاری، سے توجہ ہٹانا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حربہ ماضی میں بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے جہاں کسی اہم کارروائی کے بعد متوازی فیک بیانیہ سامنے لایا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں عمر علی اور صادقہ بی بی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترک نمائندے نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترکی دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیش رفت کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ پیش رفت سرحد پار دہشتگردی کے روابط کی نشاندہی کرتی ہے، جبکہ پاکستان بارہا افغان سرزمین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے افغان حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔