Category: عالمی خبریں

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، دونوں فریق کل دوبارہ مذاکرات کریں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی اہم معاملہ بن گئی۔

نئی دہلی برکس اجلاس میں متعدد تجاویز سامنے آئیں، تاہم بڑے معاشی اور اسٹریٹجک اہداف پر عملی پیش رفت محدود رہی۔

برکس اجلاس میں روسی صدر کے خطاب کے دوران اجیت دوول کی وائرل ویڈیو نے سفارتی آداب اور عالمی فورمز کے پروٹوکول پر بحث چھیڑ دی۔

بی ایل اے کی کارروائیوں سے خاران میں سڑک اور ماشکیل میں معاشی سرگرمی متاثر ہوئی، جس کا نقصان براہِ راست عام شہریوں کو پہنچ رہا ہے۔

یمن میں چینی ساختہ میزائل ملنے کے دعوے کو پاکستان سے جوڑنے والی ٹرمپ کے نام سے منسوب ٹویٹ جعلی نکلی۔

پی ٹی ایم نے اقوام متحدہ کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔ پاکستان مخالف مہم، بیرونی روابط اور طالبان سے مبینہ تعلقات بھی زیر بحث آگئے۔

برکس اجلاس کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی کھانے پینے میں مصروف رہنے کی غیر سنجیدہ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

عمان نے ایران اور خلیجی ممالک کے مابین آبنائے ہرمز کے تحفظ پر 14 ستمبر کو ہونے والا مشاورتی اجلاس باہمی اختلافات کے باعث ملتوی کر دیا ہے۔

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دینے والی بھارتی ویمنز ٹیم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے فاتح ٹرافی وصول نہیں کی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی وائرل ویڈیو گمراہ کن نکلی، اصل ویڈیو میں وہ زمین پر گرا قلم اٹھانے کے لیے جھکے تھے، پاؤں چھونے کے لیے نہیں۔

افغان ٹی وی مباحثوں میں طالبان کے نظامِ حکومت، بجٹ شفافیت اور خواتین کے حقوق پر تفصیلی بحث کے ساتھ علاقائی سفارت کاری کا احاطہ کیا گیا ہے۔