صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ نون کو آزاد کشمیر کی نئی حکومت میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر حکومت اور نئی کابینہ کے قیام کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی۔ مذکورہ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، محسن نقوی اور رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔
اطلاعات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اتحادی جماعت مسلم لیگ نون کو آزاد کشمیر حکومت میں شمولیت کی دعوت کی، تاہم نون لیگ کی طرف سے حتمی جواب نہیں دیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان مزید مشاورت جاری رہے گی۔
پیپلز پارٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ پی پی نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے چوہدری یاسین کو اپنا امیدوار نامزد کر لیا ہے۔ جبکہ موجودہ وزیراعظم کو استعفیٰ کے لیے پیغام بھیج دیا گیا ہے۔
سیاسی ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔ خیال رہے کہ صدر آزاد کشمیر کا گروپ بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو چکا ہے جنکے پاس پانچ نشستیں ہیں، تاہم بیرسٹر سلطان محمود خود کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔
دیکھیں: پیپلز پارٹی نے تاحال آزاد کشمیر کے نئے وزیرِ اعظم کے امیدوار کا اعلان نہیں کیا
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								