اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف مقامات پر شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ جن میں سرفہرست ایف سیون، ایف سکس، جی نائن، جی سکس، بنی گالہ، بلیو ایریا، بہارہ کہو، آئی جے پرنسپل روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔
جڑواں شہر راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کی شکایات بھی سامنے آئیں، ضلعی انتظامیہ اورواسا نے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
مزید بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے، شہریوں کوہدایت جاری کی گئی ہیکہ وہ بلا ضرورت سفرسے گریز کریں اوراحتیاطی تدابیراختیارکرتے ہوئے بجلی کے کنکشن اور ندی نالوں سے دور رہیں۔
محمکہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ اگست میں اسلام آباد، پنجاب سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ لہذا شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اٹھاتے ہوئے بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔
دیکھیں: تفریح ضروری ہے مگر زندگی اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔۔۔