پنجاب: مسلسل بارشوں اور بھارت سے 2 لاکھ کیوسک پانی کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے جس کے باعث پنجاب کے کئی اضلاع سیلاب کی زد میں، پاک فوج طلب کرلی گئی۔
اطلاعات کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام دریائے چناب میں پر سیلاب کا خطرہ ہے، انتظامیہ کے مطابق گنڈا سنگھ والا اور جسڑ کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
سیلابی ریلے اور شدید بارشوں کے باعث شاہدرہ اور موٹروے کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔
انتظامیہ کے مطابق راوی میں پانی کے بہاؤ مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سائرن بھی بجا دیے گئے۔
انتظآمیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مشکل و ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 1122 اور پنجاب پولیس کے ذمہ داران سے رابطہ کریں وہ ہمہ وقت دریائے راوی پر موجود ہیں،
جبکہ دوسری جانب نارووال میں سیلابی ریلے میں پھنسے پچاس افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث متعدد شہر و دیہات سیاب کی زد میں ہیں۔ سیلابی ریلے نے دریا کے اطراف میں واقع آبادیوں، حویلیوں، ڈیروں کو شدید متاثر کیا ہے۔
دریائے راوی، ستلج اور چناب کے اطراف میں سیلاب کو دیکھتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو، پولیس اور انتظامیہ مکمل طور فعال ہے۔
دیکھیں: سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری