پنجاب:لاہور سیالکوٹ، چنیوٹ ودیگر علاقے اب بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں قادر آباد بند ٹوٹنے کا خطرہ ہے، بند ٹوٹنے کی صورت میں حافظ آباد اور چنیوٹ اور مضافات کے علاقے شدید متاثر ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق پانی کا بہاؤ 10 لاکھ 77 ہزار کیوسک ہے۔ جبکہ اسکی موجودہ صلاحیت صرف آٹھ لاکھ کیوسک ہے۔
خطرے سے نمٹنے کے لیے منڈی بہاؤالدین کی طرف پانی کا راستہ بنایا گیا تھا لیکن پانی کے مسلسل اضافے کی وجہ سے خطرات اب بھِی برقرار ہیں۔
اسی طرح جن علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے وہاں کے مقیمین کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
سائفن دریائے راوی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 91 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین تاحال لاپتا ہیں۔
جبکہ دوسری جانب سیالکوٹ میں سیلاب کے باعث تما تر سرگرمیاں متاثر ہیں۔ نیز سیالکوٹ ایئرپورٹ میں بھی سیلابی پانی داخل ہوچکا ہے جس کے باعث فلائیٹ آپریشن بھی تعطل کا شکار ہے۔
دیکھیں: پنجاب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب؛ فوج طلب کرلی گئی