پاکستان اور اقوام متحدہ کی پانچ روزہ عالمی کانفرنس میں 22 ممالک کے مندوبین سمیت 250 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے قدرتی آفات سے پہلے انتباہ اور خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہ کرتے تو صوبے کو دہشت گردی سے مزید نقصان پہنچ سکتا تھا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی اور سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے۔
طلال چوہدری نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا امان اللہ کے گھر موجود مہمان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں؟ دوسری جانب سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات پر متعدد مدارس کو نوٹسز جاری کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق سوات میں 400 غیرحاضر ملازمین پر کارروائی اور سیاسی پوسٹنگز کے انکشاف نے خیبرپختونخوا کی سابقہ حکومت کی خراب گورننس اور سیاسی مداخلت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاریوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کراچی میں مہنگائی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور ترقیاتی منصوبوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔
گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر سکیورٹی فورسز کا ساتھ نہ دینے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کی منظوری کا بھی ذکر کیا۔
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں بدامنی پر قابو پانے کے لیے 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر کے 24 رکنی ترقیاتی کونسل قائم کر دی ہے تاکہ طرزِ حکمرانی اور امن بحال ہو سکے۔